سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں جنسی ہراسانی پر عہدے سے ہٹائے گئے نسیم میمن کی دوبارہ تعیناتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ 12 دسمبر2023 کو معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ،نسیم میمن کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہوچکا ہے ،نسیم میمن کو صوائی محتسبِ اعلیٰ نے جرم ثابت ہونے پر منصب سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز نے نسیم میمن کو معطل کردیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت، انٹر بورڈ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے نسیم میمن کو آئندہ سماعت تک کوئی بھی عہدہ دینے سے بھی روک دیا ہے اور فریقین سے 6 اگست تک جواب طلب کیا گیا ہے۔