ادویات کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ

178
medicines

اسلام آباد: بجٹ منظوری کے بعد دیگر اشیاء کی قیمتوں کے ساتھ ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں فارمیسی کمپنیوں نے  ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر23.33 فیصد جبکہ مئی کے مقابلے جون میں1.59 فیصد اضافہ کیا ہے،مئی کے مقابلے جون میں ادویات کی قیمتیں تقریباً 2 فیصد مہنگی ہوئیں، جون میں ڈاکٹر کلینک کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ بجٹ کے بعد دیگر اشیاء کی قیمتوں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے، ایسے میں عوام کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ دعوے کرنے کے بجائے سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات کیے جائیں۔