علیحدہ مقامات سے ایک ہی منزل کا سفر کرنیوالوں کیلیے گوگل میپس کا نیا فیچر

231

سان فرانسسکو:ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے اپنی منفرد سروس میپ  میں علیحدہ مقامات سے ایک ہی منزل کی جانب سفر کرنے والوں کے لیے دلچسپ اور نیا فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق گوگل میپس کی جانب سے جلد ہی اس فیچر کی اپ ڈیٹ جاری کی جائے گی، جس کے استعمال سے گروپ میں سفر کرنے والے مسافر ایپ میں اکٹھے نیوی گیشن کر سکیں گے خواہ وہ مختلف مقامات سے ہی کیوں نہ روانہ ہوئے ہوں مگر ان کی منزل ایک ہو۔

گوگل میپ کے اس فیچر سے متعلق پھیلنے والی لیک میں مزید بتایا گیا ہےکہ اس اپ ڈیٹ سے ایک سے زیادہ گاڑیوں کو بیک وقت نیوی گیشن کرنے کا موقع دستیاب ہوگا، اس وقت گوگل میپ پر ایک وقت میں صرف ایک ہی گاڑی کو نیوی گیٹ کیا جا سکتا ہے اور اسی ایک گاڑی کی تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں، تاہم مستقبل میں یہ انداز یکسر تبدیل ہونے والا ہے۔

کو نیوی گیشن Co-Navigation نامی اس نئے فیچر کی بدولت اکٹھے سفر کرنے والوں کی بڑی مشکل آسان ہو جائے گی اور انہیں راستہ بھٹکنے سے بچنے کے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ بیک وقت رابطہ رکھنے کی بڑی سہولت دستیاب ہوگی۔