کراچی: نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی 1.67 روپے فی یونٹ سستی کردی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی اپریل 2024ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف جولائی 2024ء کے بلز میں ملے گا، تاہم اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے ماہانہ 300 یونٹس تک گھریلو صارفین پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔ کے الیکٹرک کے ای وی چارجنگ اسٹیشنز اور زرعی صارفین پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔