حکومت نے مہنگائی اور ٹیکسز کے ستائے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا

114
Filed a request

اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی اور ٹیکسز کے ستائے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3.33 روپے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں یہ نیا اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ حالیہ اضافے کے فیصلے کے بعد صارفین سے اس فیول ایڈجسٹمنٹ کی  اضافی وصولیاں جولائی کے بلز میں لی جائیں گی، تاہم اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں کیا جائے گا۔

قبل ازیں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے 3.41 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔