وفاقی دارالحکومت میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں

189
electric buses started in the federal capital

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت  میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعہ کو کنونشن سنٹر کے مقام پر اسلام آباد کے شہریوں کے لئے الیکٹرک بسوں  کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

وزیرداخلہ نے الیکٹرک بسوں کا معائنہ کیا اور سی ڈی اے کے چیئرمین محمد علی رندھاوا اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے الیکٹرونک مشین سے ٹوکن لیا اور الیکٹرک بس میں سوار ہوئے۔انہوں نے الیکٹرک بس میں سفر کیا اور بس کے اعلی معیار کی تعریف کی اور کہا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں33 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی،مجموعی طور پر اسلام آباد میں 160 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔33الیکٹرک بسیں آگئی ہیں۔ ترکی کے سفیر ۔ چین کے سفارت خانے اور این آر ٹی سی کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ روزانہ 16 ہزار شہری الیکٹرک بسوں پر سفر کریں گے الیکٹرک بسوں کے لئے چارجنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ بسیں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک چلیں گی۔وزیرداخلہ نے کہا برقی  بسیں اسلام آباد شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے،سی ڈی اے کی ٹیم الیکٹرک بسوں کی کامیاب لانچنگ پر شاباش کی مستحق ہے، اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کا نظام کو بہتر بنائیں گے تاکہ شہری آسانی کے ساتھ سفر کرسکیں۔

وزیر داخلہ کو چیئرمین سی ڈی اے  نے  الیکٹرک بسوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی۔ ترکیہ کے حکام۔ این آر ٹی سی کے عاصم اسحاق۔ آئی جی اسلام آباد پولیس۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔