حکومت جتنی رکاؤٹیں ڈال لے ہم اسلام آباد میں جلسہ ضرور کرینگے، اسد قیصر

206
we will definitely hold a meeting

مانسہرہ : تحریک تحفظ آئین پاکستان کے  رہنما اسدقیصر نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت عملی طور پر مارشل لا نافذ ہے،حکومت جتنی رکاؤٹیں ڈال لے ہم  اسلام آباد میں جلسہ ضرور کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ملک میں اس وقت عملی طور پر مارشل لا نافذ ہے۔ سیاسی جماعتوں کواپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی،تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر خان  بی این پی کے راہنما ساجد ترین اور اخونزادہ حسین  نے بھی خطاب کیا۔

اسد قیصر نے مانسہرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کے لیے ہے جن کو بے گناہ قید میں رکھا گیا ہے۔ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ملک میں اس وقت عملی طور پر مارشل لا نافذ ہے۔ سیاسی جماعتوں کواپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں رکاؤٹیں ڈالی جا رہی ہیں اور ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔  حکومت سے کہا کہ جلسہ ہمارا آئینی حق ہے اس میں رکاؤٹیں نہ ڈالی جائیں آپ جتنی بھی رکاؤٹیں ڈال لیں ہم جلسہ ضرور کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ اور خوف کا شکار ہے۔

تحریک انصاف کے راہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دئیے غریب کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوچکی۔ انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قمیتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا۔