“مجھے سونے دو، رات آٹھ بجے کے بعد کوئی مصروفیت نہ رکھو” امریکی صدر کا حکم 

190
نیو یارک: امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن خطاب کررہے ہیں

امریکا کے صدر جو بائیڈن کو شدید جسمانی و ذہنی تھکن و کمزوری کا سامنا ہے۔ اب یہ حقیقت سب پر واضح ہوچکی ہے کہ صحت کی خرابی اُن کے کنٹرول سے باہر کا معاملہ ہے۔ 

صدر بائیڈن نے امریکی ایوانِ صدر میں اپنے اسٹاف سے کہا ہے کہ رات آٹھ بجے کے بعد کوئی سرکاری مصروفیت نہ رکھی جائے کیونکہ وہ زیادہ سے زیادہ آرام کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میری نیند پوری نہیں ہو پارہی۔ انتخابی مہم کی مصروفیت کے ساتھ صدر کی حیثیت سے فرائضِ منصبی ادا کرنے کی تھکن بھی اُن کے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔ 

امریکی صدر کی صحت کے حوالے سے پائے جانے والے تمام خدشات درست ثابت ہوچکے ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاید صدر بائیڈن کو ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار نہ رہنے دیا جائے اور اُن کی جگہ نائب صدر کملا ہیرس یا کسی اور کو لایا جائے۔ 

صحت کی خرابی نے صدر بائیڈن کے لیے دوبارہ صدر ہونے کا امکان بھی کمزور کردیا ہے۔