پیپلز پارٹی سندھ کا 5 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

105

کراچی (آن لائن)پیپلز پارٹی سندھ کا 5 جولائی جمہوریت پر شب خون مارنے کے خلاف سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان۔ یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیجانب سے 5 جولائی 1977 کے ضیائ الحق کے آمرانہ اقدام اور شھید بھٹو کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے خلاف جمعے کو سندھ کے تمام ضلعی
ہیڈ کوارٹرز میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل 18 ویں ترمیم کے ذریعے آئین سے 58 ٹو بی کی شق کے خاتمے کی وجہ سے جاری ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے 18 ویں ترمیم کے ذریعے 58 ٹوبی کا خاتمہ کرکے جمہوری حکومتوں کو گھر بھیجنے کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا ہے اور آئین کی اصل حالت میں بحالی،18 ویں ترمیم اور 58 ٹو بی کی شق کے خاتمے کا کریڈٹ پارلیمنٹ اور صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے۔