میرپورخاص: کارروائیوں کے دوران 2 چوری شدہ کاریں برآمد

64

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) مہران پولیس اسٹیشن کی حدود سے 2 مختلف وارداتوں میں گزشتہ سال اکتوبر اور رواں سال مئی میں 2 کاریں چوری ہو گئی تھیں، ایک کار 123۔ AQL اور دوسری کار 723۔ AUX برآمد کر لی گئیں، جن کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی میرپورخاص نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی، انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی ایس ایچ او مہران کامران ہالیپوٹو نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں مسروقہ کاریں برآمد کر لیں اور کار چوری میں ملوث گروہ کا اہم کارندہ جمن ولد رحیم جونیجو جو کہ بدین کا رہائشی ہے کو گرفتار کر لیا واضع رہے کہ دونوں چوری ہونے والی کاروں کے مقدمات مہران تھانے میں درج تھا دوسری کارروائی کے دوران انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری نے ٹیم اپنی ٹیم کے ہمراہ کوٹ غلام محمد تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کرشن عرف کیشو دلد ہیرو کولہی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلو 30 گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہیں جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔