خالی سیٹیں ظاہر نہ کرنے پر پ ٹ الف کا احتجاج کا انتباہ

11

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (پ ٹ الف) ضلع حیدرآباد کے رہنمائوں اور گزشتہ 3 سال سے آفر آرڈر کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تعلقہ حیدرآباد دیہی کے پی ایس ٹی اُمیدواروں نے سست رفتاری سے جاری بھرتی کے عمل کو تیز کر کے بلا تاخیر تجویز کردہ لسٹ جاری کرنے اور آفر آرڈر کے انتظار میں بیٹھے اُمیدواروں کو آفر آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیڑھ سال قبل کی ویکینسی پوزیشن کے تحت جاری بھرتی کا مرحلہ مکمل کر کے رواں مہینے میں تمام اساتذہ کی چھپائی گئی، خالی سیٹیں ظاہر کر کے نہیں تجویز کردہ لسٹ جاری نہیں کی گئی تو پھر بھرتی کے مرحلہ میں سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران ڈائریکٹر پرائمری، ڈی ڈی او پرائمری، ٹی ای او اور سیکنڈری ڈی ای او عزیز الرحمن ڈھوٹ کے دفاتر کے سامنے مرحلہ وار احتجاج کیے جائیں گے۔ گزشتہ روز پ ٹ الف کے رہنمائوں اور پی ایس ٹی ٹیسٹ پاس کرنے والے تعلقہ حیدرآباد دیہی کے اُمیدواروں کا اجلاس راہو کی اسٹاپ میں منعقد ہوا جس میںپ ٹ الف حیدرآباد ضلع کے صدر علی احمد مگن، نائب صدر لالا رفیق آزاد ،جنرل سیکرٹری محمد عارف بابو قائم خانی، سینئر نائب صدر عبدالنوید راجپوت اور ویٹنگ امیدواروں کے رہنما ذیشان علی کلیری ، میر خالد حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔