قنبر علی خان : کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی 2 مغوی بازیاب کرالیے گئے قنبر علی خان (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان کے سخت احکامات پر کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی،

16

2 مغوی بازیاب، 24 جون کو دوستی کے جھانسے میں حبیب اللہ ڈھانی اور حبیب اللہ گجرانی کچے کی طرف گئے اور اغوا ہوئے تھے، کشمور پولیس نے تھانہ درانی مہر کی حدود کچے کے علاقے میں مقابلے کے دوران مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے 2 مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرانے پر کشمور پولیس کے لیے تعریفی اسناد دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔