۔5 جولائی 1977ء بھلایا نہیں جا سکتا ، عبدالمنان صدیقی

10

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما عبدالمنان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں 5 جولائی 1977ء کا دن بھلایا نہیں جا سکتا یہی وہ تاریخ تھی جب سورج طلوع ہونے سے قبل ہی پورے ملک میں مارشل لا نافذ ہو چکا تھا، 5 جولائی کا دن ہمیشہ محب وطن اور جمہوریت پسند عوام یوم سیاہ کے طور پر مناتے آئے ہیں اور مناتے رہیں گے، یہ وہ سیاہ دن ہے جب ایک احسان فراموش اور غدار ضیاء الحق نے اپنے محسن شہید ذوالفقار بھٹو جنہوں نے انہیں فرش سے اُٹھاکر عرش پر پہنچایا انہیں جونیئر ہونے کے باوجود چیف آف آرمی اسٹاف بنایا، اسی آستین کے سانپ نے انہیں ڈسا، اس مکار نے بھٹو حکومت کا تختہ اُلٹنے کا منصوبہ پہلے سے ہی بنا رکھا تھا اور بڑی عیاری سے بھٹو کو محسوس ہی نہیں ہونے دیا کہ ان سے غداری کرے گا، وہ اس بات سے بھی خوفزدہ تھیں کہ کہیں حکومت اور قومی اتحاد کے مابین مذاکرات کامیاب نہ ہوجائیں، جیسا کہ یہ طے شدہ اٹل منصوبہ تھا، ہر صورت میں کرنا تھا اس لیے 4 جولائی کی رات کو وفاقی کابینہ کی طرف سے حکومت اور قومی اتحاد کے سمجھوتا کی توثیق کے باوجود آپریشن فیئر پلے پر عملدرآمد کیا گیا اور حکومت کا تختہ اُلٹ کر بھٹو کو گرفتار کیا گیا، تقدیر نے ایسے غدار کا دنیا میں ہی دنیا والوں کو ان کا عبرتناک انجام دکھا دیا۔