سکھر : نیوسبزی منڈی واردات کرنے والوں کا گڑھ بن گئی

11

سکھر (نمائندہ جسارت) نیوسبزی منڈی جرائم پیشہ واردات کرنے والوں کا گڑھ بن گئی، ایک ہفتے کے دوران پولیس چوکی کے قریب ڈکیتی کی 5 وارداتیں رونما ہو چکیں ، مسلح ڈکیتوں نے گزشتہ روز بھی آڑھتی نوید آرائیں سے موٹرسائیکل چوری کرلی، جرائم کی وارداتوں کیخلاف سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا، مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ موجود چوکی انچارج کے آنے کے بعد سے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، کارروائی کی جائے اور سبزی منڈی میں امن و امان بحال کیا جائے۔