محرم میں امن و امان بہتر کرنے کیلیے کردار ادا کیا جائے، شباب علی شیخ

91

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن میاں سرفراز ٹائون کے فوکل پرسن شباب علی شیخ نے کہا ہے کہ محرم الحرام اسلامی تاریخ کا اہمیت کا حامل مہینہ ہے اور ہمیں چاہیے کہ ماہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد کے انتظامیہ بالخصوص مونسپل کارپوریشن میاں سرفراز ٹائون کی انتظامیہ عوام کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنا سکے۔ وہ قدم گاہ مولا علی، امام بارگاہ کربلا دادن شاہ اور مختلف پڑوں کا دورہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے میونسپل کارپوریشن میاں سرفراز ٹائون کی جانب سے منتظمین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ چیئرمین میونسپل کارپوریشن میاں سرفراز ٹائون مصطفی بلال شیخ کی ہدایت پر تمام پڑوں اور انجمنوں کے منتظمین سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔