شسینئر اخبار فروش سید مسعود تقی کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی اجلاس

46

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سینئر اخبار فروش سید مسعود تقی کے ایصال ثواب کے لیے افضال شاہ میڈیا سینٹر اخبار مارکیٹ میں جنرل باڈی کا تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مرحوم کے بھائی سید اکبر تقی، سید عبدالرئوف سمیت انجمن کے عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ کے علاوہ نیوز پیپر ایجنٹ رفیق کریمی، رئیس کریمی، آفاق قریشی، اکرام قریشی، طاہر شاہ، شعیب مشتاق، فرحان قریشی رضوان کریمی اور اخبار فروشوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں یونین کے صدر سید عامر افضال شاہ نے کہا کہ مرحوم مسعود تقی اچھے محنتی انسان تھے اور اخبار فروشوں کے لیے ہمیشہ ہمدردی رکھتے تھے جبکہ اخبار فروشوں کے مسائل کے حل کے لیے انجمن کے ساتھ مل کر اپنی کوششیں کیا کرتے تھے۔