لاڑکانہ: پولیس کی مختلف مکتبہ فکر،علماء اور ذاکرین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگز

69

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق ضلع بھر کے DSPs کی مختلف مکتبہ فکر،علماء کرام اور ذاکرین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگز کا انعقاد۔ میٹنگس میں تمام علماء کرام،ذاکرین،مختلف مکتبہ فکر کے رہنماؤں اور متعلقہ سب ڈویژنز کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ تمام DSPs نے ماہ محرم میں لاڑکانہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی اقدامات کے متعلق حکمت عملی سے میٹنگ کے شرکاء کو آگاہ کیا اور شرکاء سے تجاویز طلب کیں۔ شرکاء نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کی مجموعی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس پلان پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا اور تعاون پر ایس ایس لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کا شکریہ بھی ادا کیا۔ میٹنگز میں شرکاء کو ایس ایس پی لاڑکانہ کی جانب سے پیغام دیا گیا کے ماہ محرم ہمیں قربانی، برداشت، بھائی چارہ اور اخوت قائم رکھنے کا درس دیتا ہے،اس لیے ضلع بھر میں مذہبی رواداری کو قائم رکھا جائے۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے شرکاء سے التماس کی گئی کہ ہم سب نے مل کر منفی سوچ کے حامل افراد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، اور باہمی ہم آہنگی کو برقرار رکھا جائے تاکہ کسی بھی شرانگیزی کی صورت میں اس سے بروقت نمٹا جا سکے۔