کھپرو ، مہنگائی کی شرح میں حوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے، شہری

9

کھپرو (نمائندہ جسارت) مہنگائی کی شرح میں ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا، پہلے ہی اتنے ٹیکس موجود ہیں جتنے اب نئے ٹیکس لگا دیے گئے جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا یہاں تک کہ مزدور طبقہ کو فائلر نان فائلر کا پتا تک ہی نہیں جبکہ بجلی کے بل میں ہم پھنس کے رہ گئے، شہری۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 40 فیصد تک ہوشربا اضافہ پہلے ہی اتنے ٹیکس لگے ہوئے تھے اب اور نئے ٹیکس لگا دیے گئے جس کی وجہ سے مہنگائی میں کمی تو نہ ہوئے بلکہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا جس میں دال، چاول، لہسن، آلو، پیاز، چائے کی پتی، کوکنگ آئل، مصالحہ جات، ڈرائی فروٹ، سبزیاں، فروٹ وغیرہ میک اپ دیگر ضرورت کی اشیاء میں بے تحاشا اضافہ کر دیا، مارکیٹ اور شہریوں میں آپس میں تلخ کلامی بھی ہونے لگ گئی، ایک شہری نے بتایا پہلے ہی ہم اتنے ٹیکس دے رہے ہیں مزید ٹیکس لگانے کا کیا جواز بلا وجہ عوام کو پریشان کیا جانے لگا، حکومت کی جانب سے حکومت کو چاہیے ہوش کہ ناخن لے، عوام کو دیا کچھ نہیں، مزید ان سے لیا جا رہا ہے، ٹیکس کے نام پر لوٹ کا بازار گرم کردیا یہاں تک کہ عوام کو لائٹ نہیں دیتے، گیس نہیں، پانی کی کوئی سہولت نہیں، ہم سے ٹیکس لے کر خود عیاشیوں کی زندگی گزار رہے ہیں، ہمارے حکمرانوں عوام کو ایک بار بھی نہ سوچا، خدارا عوام کا سوچیے، کوئی سننے کو تیار نہیں سب ادارے مال بنانے میں لگ گئے، شہری بجلی کے بل دیکھ کر مایوس ہو چکے ہیں، لائٹ ملتی نہیں بل کم نہیں رہے، حکمرانوں نے رتی بھر میں کام نہ کیا، عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ۔