جن کیسز میں چیف جسٹس شامل ہیں ان کی سماعت دیگر ججز کریں،کنول شوزب

47

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے مطالبہ کیا ہے کہ جن کیسز میں چیف جسٹس شامل ہیں ان کی سماعت دیگر ججز کریں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کنول شوذب نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آئین پر چلیں گے، کون سی آئین کی شق ہے جو عوام کو انصاف کرنے سے منع کررہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ایسے تمام کیسز جن میں چیف جسٹس ہیں، ان کی جگہ دیگر ججز کیس کی سماعت کریں۔ کنول شوذب نے کہا کہ آئین کے مطابق کوئی بھی ادارہ پارٹی نہیں بن سکتا، بیلٹ پیپر پر بلا کا نشان ہی نہیں چھوڑا گیا، پی ٹی آئی والے متاثرین ہیں۔