بیوین ژانگ کا کینیڈا اوپن بیڈ منٹن ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

103

اوٹاوا(اسپورٹس ڈیسک)امریکا کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی بیوین ژانگ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور کیکینیڈا اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ 33 سالہ امریکی بیڈ منٹن کھلاڑی بیوین ژانگ نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں چائینز تائپے کی حریف کھلاڑی لیانگ ٹنگ یوکو0-2 سے شکست دی۔ کینیڈا کے صوبے البرٹا کے سب سے بڑے شہر کیلگری کے مارکین میک فیل سینٹر میں کینیڈا بیڈ منٹن اوپن ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے کینیڈا اوپن بیڈمنٹن اوپن ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں امریکا کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی بیوین ژانگ نے شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے چائینز تائپے کی حریف کھلاڑی لیانگ ٹنگ یو کو اسٹریٹ سیٹس میں 20-22 اور 7-21 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔