مانسہرہ ،ویمن بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت

73

مانسہرہ(اسپورٹس ڈیسک)ضلعی محکمہ کھیل مانسہرہ کے زیراہتمام ویمن بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں ضلع سے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیمپئن شپ میجر واصف شہید سٹیڈیم ٹھاکرہ کے ان ڈور ہال میں منعقد ہوئی جس میں دو مختلف کیٹگریز کیلئے پلیئرز نے شرکت کی۔ سینئر کیٹگری کی ونر سمرہ اور رنر اپ فائزہ رہیں جبکہ جونیئر کٹیگری کی ونر ماہ نور اور رنر اپ ثانیہ پھل زیب رہیں۔ فائنل تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ قر العین تھیں جنہوں نے خواتین کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور ویمن سپورٹس کے ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔
معزز مہمان نے پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں کو ٹرافیز، کیش انعامات اور تعریفی اسناد دیں جبکہ آفیلشز کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ آخر میں ڈسٹرکٹ سپوٹس آفیسر مانسہرہ نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔