ـ35ویں قومی کھیل کی تیاریوں کے حوالے سے پنجاب اسپورٹس بوڈ کا ا ہم اجلاس

77

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) ڈائریکڑ جنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں 35ویں قومی کھیل کراچی کی تیاریوں کے حوالے سے گزشتہ روز نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں ا ہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم ،ڈائریکٹر ا سپورٹس یاسمین اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد،عطاء الرحمن اور ا سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی و دیگربھی موجودتھے،ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا سپورٹس بورڈ پنجاب 35ویں قومی کھیل کراچی کی تیاری پر کام شروع کر رہا ہے، پنجاب کے تمام ڈویژنز میںکھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز ہوں گے، کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کیا جائے گا۔شفاف ٹرائلز کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، کھلاڑیوں کے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، قومی کھیل کے لئے منتخب ہونیوالے پنجاب کے کھلاڑیوں کوانڈومنٹ فنڈز سے وظائف بھی دئیے جائیں گے۔
،35ویں قومی کھیل کراچی میں پنجاب کے کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائیں گے، قومی کھیل کراچی پرفوکس کیا جارہا ہے،پنک گیمز،سمر گیمزسے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا اور اب سمر ا سپورٹس کیمپس بھی جاری ہیں۔