کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت نئی اسپورٹس ا سکیموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے

68

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل ا سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت نئی ا سپورٹس ا سکیموں ،سمر سپورٹس کیمپس اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسڑکٹ اسپورٹس افسران نے شرکت کی، ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت پنجاب کے وہ علاقے جہاں کوئی اسپورٹس کمپلیکس اور گرائونڈز نہیں ہیں، وہاں پر نئے ا سپورٹس کمپلیکس بنائے جارہے ہیں ، کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت اسپورٹس انفراسڑکچر کا جال بچھایا جارہا ہے تمام اسپورٹس افسران نئی اسپورٹس اسکیموں کے لئے جگہ کا انتخاب ودیگر ایشوز کو جلد ازجلدحل کریں، اسپورٹس کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،سمر اسپورٹس کیمپس پنجاب کے تمام ڈویژن میں جاری ہیں، اسپورٹس افسران زیادہ سے زیادہ بچوں کو گرائونڈز میں لائیں۔
تاکہ اسپورٹس کلچر پروان چڑھے۔ اجلاس میں ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال کو پی ڈی پی ایم یو قیصررضا نے پنجاب کی تمام اسپورٹس ا سکیموں بارے بریفنگ دی اور متعلقہ اضلاع کے افسران نے نئی ا سکیموں کے موجودہ ا سٹیٹس بارے آگا ہ کیا، ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے تمام ا سپورٹس افسران کو اسپورٹس کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کی ہدایات جاری کیں اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم ،ڈائریکٹر اسپورٹس یاسمین اختراور ڈائریکٹر یوتھ افیئرزرانا ندیم انجم موجود تھے۔