پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19: عبد الرحمٰن نیازی کی شا ندا ر سنچری

144

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19(کراچی ریجن ) کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون 6نے زون ایک کو 244 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں زون6 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عبدالرحمن نیازی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 100، حذیفہ احسن نے 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 56، عبداللہ عالم نے 49 اور ہارون ارشد نے 42 رنز بنائے۔جواب میں زون ایک کی ٹیم صرف 38 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔فواد اکبر نے 13 رنز بنائے۔عبداللہ حننان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز دیکر 5 عبدل معیز نے 6 رنز دیکر 3 اور اویس رحیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے میچ میں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر زون 7 نے باآسانی زون 4 کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون 4 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آیان علی 48 رنز بنائے۔ ارحم احمد خان 20 رنز دیکر 4، روحیل نشار اور محمد اسامہ نے2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون 7 نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا لئے۔اسماعیل نے 47 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ نیا نا ظم آباد گراؤنڈ پر زون2 نے دلچسپ مقابلے کے بعد زون 5 کو 7 رنز سے شکست دے دی۔زون2 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔عمر فاروق نے 25، عبداللہ وحید نے 18 اور محمد عباد مرزا نے 17 رنز بنائے۔ سیف اللہ خان نے 22 رنز دیکر 5 اور رضوان اللہ نے 29 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں زون5، 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔محمد حسن اقبال نے 40 رنز بنائے۔محمد عباد مرزا نے 29 رنز دیکر 4 جبکہ محمد احمد علیم اور عبداللہ وحید نے2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔