ری سائیکل شدہ پلاسٹک ریٹیل سائٹ قائم کردی گئی

153
پی ایس او کی پاکستان کی پہلی ری سائیکل شدہ پلاسٹک ریٹیل سائٹ کا افتتاح کیا جارہا ہے

کراچی (کامرس رپورٹر)شیل پاکستان لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے کراچی کی اہم ترین سڑک، شارع فیصل پر، ملک سروس اسٹیشن کے نام سے پاکستان کی پہلی ری سائیکل شدہ پلاسٹک ریٹیل سائٹ قائم کر دی ہے۔ یہ اقدام پائیداری کے لیے شیل پاکستان کے عزم کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے؛ اور گردشی معیشت اور ماحول دوست طریقوں کو فروغ دیتا ہے۔شیل پاکستان نے اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دبیر ہیمانی اور کانسیپٹ لوپ کے شریک بانی سید علی نقی اور شیل تعمیر کے سابق طالب علم کے ساتھ تعاون کیا۔ ریٹیل سائٹ کی تعمیر میں تقریباً 6،500 کلوگرام یا 1.3 ملین کے برابر پلاسٹک کیایسے فَضَلے کا استعمال کیا گیا تھا جو اپنی قابل استعمال زندگی پوری کر چکا تھااور اس فضلے میں پلاسٹک کے ایسے بیگس اور کنکریٹ بلاکس شامل تھے جن میں کثیر سطح کا پلاسٹک فَضَلہ استعمال کیا گیا تھا۔ تحقیق کے مطابق ایک سادہ پلاسٹک بیگ کوگلنے میں 500 سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے جبکہ پلاسٹک کی بوتل کو تقریبا 300 سال لگ سکتے ہیں اور یہ غیر بائیوڈی گریڈایبل اور زہریلا ہونے کے باعث فطرت کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔ نئی تعمیر شدہ ریٹیل سائٹ زیادہ پائیدار مستقبل کی طرف ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔یہ اقدام مضبوط انفراسٹرکچر کی تعمیر میں ری سائیکل شدہ مواد کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے اور جدید ترقی میں پائیداری کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔سائٹ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیل پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر وقار صدیقی نے کہا کہ’’ہمیں اپنی نوعیت کی اس منفرد ریٹیل سائٹ کے افتتاح پر پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے۔ اس طرح کے جدید سولوشنز کا تجربہ کرنے اور آزمانے کی ضرورت ہے۔ پلاسٹک سے بنی ہوئی سڑک اور ری سائیکل شدہ پلاسٹک سائٹ کی کامیابی مستقبل کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ترغیب کا باعث بن سکتی ہے۔ایک چھوٹی لہر، بڑی لہر کو جنم دیتی ہے اور یہ عمل پائیدار طریقوں کو وسیع پیمانے پر اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔ری سائیکل شدہ پلاسٹک ریٹیل سائٹ شیل پاکستان کے پائیدار سفر اور گردشی معیشت کے طریقوں کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔