میٹا کا پاکستانی سول سوسائٹی پارٹنرز کے ساتھ کمیونٹی سمٹ

90

کراچی(کامرس رپورٹر)میٹا نے پاکستان میں سول سوسائٹی کے پارٹنرز کے ساتھ روابط، سوشل میڈیا کے بہترین طریقوں، آن لائن سیفٹی اور اظہار رائے کی آزادی پر تبادلہ خیال کیلئے کمیونٹی سمٹ کا انعقاد کیا۔ یہ اقدام ملک میںاہم اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات اور پاکستان میںایک محفوظ اور آزاد آن لائن ماحول کو فروغ دینے کے میٹا کے عزم کے مطابق تھا۔میٹا کی ہیڈ آف سیفٹی پالیسی پریانکا بھلا نے سمٹ میں شرکت کی اور کہا’’ہم چاہتے ہیں کہ لوگ آن لائن تعلقات استوار کریں اور ایک محفوظ ماحول میںاپنے خیالات کا اظہار کرسکیں ۔ میٹا فیچرز اور ٹولز تیار کرنے کیلئے پاکستان میں سول سوسائٹی کے اداروں کے ساتھ کام جاری رکھے گا تاکہ لوگ محفوظ اور ذمہ دارانہ انداز سے آن لائن روابط رکھ سکیں۔نیشنل سینٹرفار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن (این سی ایم ای سی) کے پروگرام ا سپیشلسٹ ہیتھر ایم گرٹن نے کہا’’بچوں کے تحفظ کے مسائل پر پاکستانی سول سوسائٹی کے ساتھ ملاقات کا یہ ایک بہترین موقع تھا۔ یہ جان کر حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ ایسے سرگرم گروپ موجود ہیں جو ہمارے معاشرے کے سب سے کمزور افراد کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں۔