ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے اضافہ ریکارڈ

98
record low

کراچی (کامرس رپورٹر) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے اضافہ کے بعدفی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 3 سو روپے ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط 10 گرام کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافہ سے 207,733 روپے سے بڑھ کر 208,590 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 190, 422 روپے سے بڑھ کر 191,207 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیاکہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2850 روپے اور 2443.41 روپے پر مستحکم رہی۔