ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے ISO/IEC سرٹیفکیشن حاصل کرلی

132
ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے سربراہ ISO/IEC 27001:2022 سرٹیفکیشن حاصل کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے نامور ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم ایزی پیسہ کے آپریٹر ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک ( ٹی ایم بی ) کو یوکے اے ایس کی طرف سے ایکریڈیٹڈ سرٹفیکیشن ادارے رسک ایسوسی ایٹس کی طر ف سے معتبر ISO/IEC 27001:2022 ایوارڈ سے نوازا گیا۔آئی ایس او/آئی ای سی 27001 :2022انفارمیشن سیکورٹی مینجمنٹ سسٹم کیلئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار ہے جو انفارمیشن سیکورٹی سے متعلق خطرات کی نشاندہی، تجزیہ اور کمی کیلئے بہترین طریقوں کو وضع کرتا ہے۔ مضبوط آئی ایس ایم ایس کے نفاذ اور برقرار رکھتے ہوئے ٹی ایم بی نے انفارمیشن سیکورٹی سے متعلق خطرات کی موثر انداز میں نشاندہی کی ہے۔