سہراب گوٹھ پرگھنٹوں ٹریفک جام سے شہری پریشان

65

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ الآصف اسکوائرکے قریب چورنگی پرٹریفک جام معمول بن گیاشہری پریشان اعلیٰ حکام سے اقدامات کرنے کی درخواست کردی ۔سہراب گوٹھ الآصف اسکوائرکے قریب چورنگی پر گھنٹوں گھنٹوںٹریفک جام سے مکینوںکوشدید دشواری سامناہے چورنگی کے اطراف آٹھ مختلف سمت سے ٹریفک کا گزر ہوتا ہے جبکہ یہاں روزانہ ہزاروں گاڑیوں ٹرک اور ٹرالر کی آمدورفت ہوتی ہے خصوصی طور پر سہراب گوٹھ سے حیدرآباد کی سمت اور کراچی کی طرف آنے والی روڈ پر بے تحاشا ٹریفک ہونے کی وجہ سے یہاں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے اور ساتھ ساتھ انکروچمنٹ اور روڈ پر فروٹ کے ٹھیلے اور ورکشاپ غیر قانونی بس اڈے وغیرہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے گزرنے میں بے تحاشہ مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ٹریفک جام ہونے کی صورت میں یہاں لوٹ مار بھی ہوتی ہے اورچندرٹریفک پولیس اہلکار اس بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں بے بس نظر آتے ہیں لہٰذا پولیس کی نفری میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے۔مکینوںنے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ چورنگی کی ری ڈیزائننگ اور ری پلاننگ کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی کو کیاجاسکے ا ور ساتھ میںچورنگی پرقائم غیر قانونی بسوںکے اڈے ‘تجاوزات کاخاتمہ کیاجائے