بیٹے کوقتل کرنے والے باپ نے بڑا انکشاف کردیا

91

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے کو قتل کرنے والے قاتل باپ نے وجہ بتاتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملیرالفلاح سوسائٹی بیٹے کو قتل کرنے والے باپ سے پولیس نے تفتیش کی۔دوران تفتیش قاتل باپ عزیز الرحمان نے بتایا کہ بیٹا بہت تنگ کرتا اور گالیاں دیتاتھا، رات بھر باہر رہتا اور پیسے بھی مانگتاتھا۔عزیز الرحمان کا کہنا تھا کہ بیٹے نے پہلے سبزی کاٹنے والی چھری اٹھائی پھر گوشت کاٹنے والی چھری لے آیا، بیٹے نے چھری لانے کے بعد اپنی والدہ پررکھ دی، میں نے اس سے چھری چھینی اور اسی کو قتل کردیا۔قاتل باپ نے کہا کہ بیٹا شاہ حسن ٹیکنیکل ڈپلوماکر رہا تھا اور میں فوڈڈیپارٹمنٹ میں کلرک ہوں، میرے 2 بیٹے تھے۔گزشتہ روز گھریلو جھگڑے کے دوران باپ نے چھریوں کے وار کرکے بیٹے کو قتل کردیا تھا اور تھانے پہنچ کرگرفتاری دے دی تھی۔