بچے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

75

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شادی میں ہوائی فائرنگ سے 10 سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تین ہٹی لال مسجد کے قریب پیش آیا تھا، ملزم 30جون کو شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کررہا تھا جس دوران ملزم کی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوا اور دورانِ علاج انتقال کرگیا تھا۔پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کے4 روز بعد اب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔