بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور میں غیرقانونی تعمیر کی گئی 3 منزلہ عمارت منہدم

66

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور میں غیرقانونی تعمیر کی گئی 3 منزلہ عمارت کو منہدم کر دیا گیا۔ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق ناقص مٹیریل استعمال کرنے کی وجہ سے بلڈنگ کو رات گئے ہیوی مشینری کی ذریعے منہدم کیا گیا۔ ایس بی سی اے ڈیمولیشن ٹیم نے علاقہ پولیس کے تعاون سے بلڈنگ منہدم کرنے کا کام کیا۔ پرانی بنیاد پر 3منزلہ عمارت بنائی گئی اورناقص مٹیریل استعمال کیا گیا تھا جب کہ بلڈنگ بنانے والے کنٹریکٹر اور مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔