بیوی کودیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جاسکتے ‘عدالت کاتحریری فیصلہ

51

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںشادی کے وقت یا علیحدگی سے پہلے بیوی کو دیے تحائف کی واپسی ،سندھ ہائیکورٹ نے فیملی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ شادی کے وقت یا علیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جاسکتے ہیں ،شادی کے دوران دیے گئے تحائف بیوی کی ذاتی ملکیت بن جاتے ہیں ،عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری ارشد جمیل کی درخواست مسترد کردی۔