بھارت میں ہونے والی اموات میں 7 فیصد کی وجہ فضائی آلودگی قرار

165

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ہونے والی اموات میں 7 فیصد کی وجہ فضائی آلودگی کے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک تحقیقی مطالعے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی، احمد آباد، بنگلور، چنائے ، حیدرآباد، کولکتہ، ممبئی، پونے، شملہ اور وارانسی میں اموات کی وجہ فضائی آلودگی ہے۔ لینسیٹ پلانیٹری ہیلتھ جریدے میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں اسموگ تباہی مچا رہا ہے اور 10 بڑے شہروں میں ہونے والی تمام اموات میں سے 7 فیصد سے زیادہ کا تعلق فضائی آلودگی سے ہے۔