اٹلی میں آتش فشاں نے 4برس بعد لاوا اُگلنا شروع کردیا

129
اٹلی کے جزیرے ماؤنٹ ایٹنا میں آتش فشاں سے راکھ اور دھویں کے بادل بلندہورہے ہیں

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں 4برس بعد آتش فشاں ماؤنٹ ایٹنا نے پھر سے لاوا اگلنا شرع کر دیا ۔ خبررساںاداروں کے مطابق اٹلی کے جزیرے ماؤنٹ ایٹنا میں دھماکوں کی زور دار آوازوں کے ساتھ نکلنے والا لاوا کئی میٹر تک بلند ہوتے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آتش فشاں کا دل دہلا دینے والا نظارہ دیکھنے کے لیے لوگ اکھٹے ہو گئے ہیں۔آتش فشانی کے بعد سے علاقے پر راکھ کی چادر چھائی ہوئی ہے۔ اس دوران بہنے والے لاوے کو آگ کا دریا قرار دیا گیا ،جب کہ حکومت کی جانب سے شہریوںکو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔