ہاتھ پائوں کٹی لاش برآمدگی کیس‘میاں بیوی جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

45

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر میںقائد آباد تھانے کی حدود میں قبرستان سے ہاتھ پاؤں کٹی لاش کی برآمدگی کا کیس ،عدالت نے میاں بیوی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس نے گرفتار میاں بیوی محمد فیض اور ناصرہ کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے میاں بیوی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے جمال نامی شخص کو قتل کرکے لاش شیرپاؤ مولا قبرستان میں پھینک دی تھی ،ملزمان سے آلہ قتل چھری اور ٹوکہ برآمد کرلیا ہے ،ملزمان کا کریمنل ریکارڈ معلوم کرنا ہے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ،ملزمان کے خلاف قائد آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔