روس میں درجہ حرارت 35ڈگری 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

105

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں درجہ حرارت 35ڈگری پر پہنچنے سے ماسکو میں 1917 ء کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ماسکو میں موسم سرما کے دوران درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک گر جاتا ہے اور اب وہاں گرمی اپنے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ سائبیریا کے جنگلات تک گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔