امریکی ہتھیار سازکمپنی ڈائنامکس میں دھماکے‘2افراد زخمی

59

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست آرکنساس میںکیمڈن کے مقام پر ہتھیار ساز کمپنی جنرل ڈائنامکس کی فیکٹری زور دار دھماکوں سے لرز اٹھی۔ یہ کمپنی جنگی سازوسامان کی تیاری اور ٹیکٹیکل سسٹم پر مشتمل ہے۔ دھماکوں سے اس کی تنصیبات بری طرح متاثر ہوئیں۔ پراسرار دھماکے کے نتیجے میں 2افراد زخمی اور ایک لاپتا ہوگیا۔ واقعے کے بعد فائربریگیڈ کے عملے نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی اور اس دوران یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے۔ واضح رہے کہ جنرل ڈائنامکس امریکا کی 5بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں میں سے ایک ہے،جن میں لاک ہیڈ مارٹن، بوئنگ، نارتھروپ گرومین اور ریتھیون شامل ہیں۔8لاکھ 80ہزار مربع فٹ پر محیط ہتھیاروں کے پلانٹ میں ہیل فائر اور جیولن میزائل، ماڈیولر آرٹلری چارج سسٹم اور مارٹر گولہ بارود تیار کیا جاتا ہے۔