ختم نبوتؐ اور ناموس رسالتؐ پر علماکرام ایک پیج پرہیں‘مفتی منیب

33

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کی جانب سے مفتی منیب الرحمان کو حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز ملنے پر ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا،عشائیہ میں علماء￿ کرام،تاجر وسماجی رہنماؤں اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی،عشائیہ کی تقریب سے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کے حلف نامے شامل ہونے چاہیے، ختم نبوتؐ اور ناموس رسالتؐ پر تمام علماکرام ایک پیج پرمتحد ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں پاکستان سنی تحریک کی جانب سے دینی خدمات پر اپنے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں جید علمائے کرام، مشائخ، مفکرین سمیت تاجروں و سماجی شخصیات نے شرکت کی،مفتی منیب الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عقیدہ ختم نبوتؐ کیخلاف کوئی بھی قدم اٹھایا گیا تو ہم بھی تیار ہیں، عقیدہ ختم نبوتؐ پر تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کے حلف نامے شامل ہونے چاہییں۔ دنیا میں کسی بھی مقام کے لیے کسی نا کسی سہارا کی ضرورت ہوتی ہے۔ دین میں ایسا نہیں ہوتا، ہمیں چاہیے کہ ہم دین سے وفا کریں دین ہمیں جب ہی سربلند و سرفراز رکھے گا۔