نادراکا اپنی زمین مافیاسے واپس لینے کیلیے عدالت سے رجو ع

110

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںکراچی میں قبضہ مافیا نے نادرا کی زمین کو بھی نا بخشا ،نادرا نے قبضہ ختم کرانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ قبضہ ختم کرانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا عدالت نے نادرا کی زمین پر قبضے کی کوشش پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سندھ حکومت، پولیس اور دیگر کونوٹس جاری کرتے ہوئے 22 جولائی کو جواب طلب کرلیا،درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ نادرا نے 2012 ء میں گلشن اقبال میں زمین خریدی تھی جس کے تمام دستاویزات موجود ہیں ،13 جون 2024 ء کو کچھ لینڈ گریبرز اور مقامی پولیس ہمارے پلاٹ پر آئے ،لینڈ گریبرز نے ہمارے سائن بورڈ اکھاڑ کر چار دیواری بنانے کی کوشش کی ،ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے سے جب معلومات کی تو اس نے بتایا کہ ہم ڈی سی ایسٹ کے حکم پر کارروائی کررہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر سے جب سے رابطہ کیا گیا تو اس نے جواب دیا کہ میں ایسے کوئی احکامات جاری نہیں کیے ہیں ،بعد میں پتا چلا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ویسٹ کا ڈی مارکیشن کا تنازع ہے ،عدالت نے استفسار کیاکہ پولیس اور دیگر اداروں کو درخواست نہیں دی ؟ نادرا کے وکیل کاکہناتھا کہ پولیس کو درخواست دی ملیر کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کی بھی درخواست دی مگرکارروائی نہیں کی گئی۔