ناصرشاہ کا ڈائومیڈیکل ‘سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کادورہ

102

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصرحسین شاہ نے ڈائومیڈیکل اسپتال (اوجھا کیمپس) اور سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں لگائے جانے والے سولر سسٹم کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔ اس موقع پر طارق علی شاہ ایم ڈی تھرکول انرجی بورڈ، محفوظ قاضی ڈائریکٹر سولر انرجی بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈائو میڈیکل سینٹر میں 2310kw، سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں 245.16kw، نصب کیا گیا ہے جنکی تعمیری لاگت پر 1.3 ملین ڈالر خرچہ آیا ہے۔ اس منصوبے سے سالانہ 187.11 ملین روپوں کی بچت ہوگی اور یہ منصوبہ 25 سال تک کارآمد رہے گا۔ ناصر شاہ نے بتایا کہ سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں سولر سسٹم 245.16kw کا لگایا گیا ہے، اس سسٹم سے سالانہ 26.7 ملین روپوں کی بچت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال اس سسٹم سے 594092.81 یونٹ حاصل ہوئے۔