اسٹیل ٹائون میں فائرنگ کی زد میں آکر کارسوار خاتون جاں بحق ‘بیٹی زخمی

101

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں بچے سمیت4افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 13افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاون میں نامعلوم کار سوار کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون تھانے کی حدود گلشن حدید سومار گوٹھ تاج محل پمپ کے قریب فائرنگ کی زد میں آ کر کار سوار ماں جاں بحق بیٹی زخمی ہوئی ،جاں بحق اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں جاں بحق خاتون کی شناخت 60 سالہ سارہ زوجہ ابراہیم اور بیٹی کی شناخت 19سالہ غنوہ دختر ابراہیم کے ناموں سے ہوئی ۔تھانہ ا سٹیل ٹاؤن تھانے کی پولیس کو دوران گشت پر شہری نے اطلاع دی کہ سفید رنگ کی کارولا گاڑی BRT 916 میں مشکوک افراد ہیں،پیٹرولنگ موبائل نے اطلاع پر جب مذکورہ گاڑی کا پیچھا کیا تو گاڑی سے موبائل پر فائر نگ کی گئی ۔ملزمان کی فائرنگ کی زد میں ایک پرائیویٹ گاڑی میں موجود افراد آ ئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ اطلاعات ہیں کہ فائرنگ کی زد میں آنے والی ایک خاتون انتقال کر گئی۔ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سپر ہائی وے جمالی پل کلہاڑا چوک کے قریب جھاڑیوں سے 16 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش ملی۔ بوٹ بیسن تھانے کی حدود اولڈ کلفٹن پہاڑی والی مسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ۔ سرجانی ٹاون تھانے کی حدود سر جانی سیکٹر فائیو ڈی پہلوان ٹلہ کے قریب سیکورٹی گارڈ 70سالہ عابد حسین ولد حق نواز اچانک گر کر جاں بحق ہوگیا ۔