عالمی عدالت آج بھارت کیخلاف پاکستان کی درخواست سنے گی

97

اسلام آباد(آن لائن)دریائے چناب اور نیلم پر متنازع بھارتی پن بجلی منصوبوں کی تعمیرکے معاملے پر عالمی ثالثی عدالت پاکستان کی درخواست پر ہیگ میں 5 جولائی کو سماعت کرے گی۔باخبر ذرائع کے مطابق پاکستانی ماہرین اور عالمی ثالثی عدالت کے جج اورماہر دونوں منصوبوں کا دورہ کر چکے ہیں اور انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبے میں سندھ طاس معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔کشن گنگا اور رتلے منصوبے سے دریائے چناب اورنیلم میں پانی کا بہاؤ کم ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے دونوں منصوبوں کے ڈیزائن پربھی اعتراضات اٹھادیے،سیکرٹری آبی وسائل کی سربراہی میں وفد نے بھارت کے راستے مقبوضہ کشمیرکا دورہ کیا،پاکستانی ٹیم عالمی ماہرین کیساتھ دورہ مکمل کرکے 30جون کو واپس پہنچی تھی۔