سکیورٹی خدشات،پی ٹی آئی  کو اسلام آباد میں   جلسے کی اجازت منسوخ

95

  اسلام آباد:  سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف  (پی ٹی آئی)  کے جلسے کی اجازت منسوخ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹس جاری کیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات محرم الحرام اور دیگر سکیورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،  جس میں پی ٹی آئی کے ہونے والے جلسے کو منسوخ کیا گیا۔

 اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو پشاور روڈ ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اب انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات اور دہشت گردی کے سبب اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔