سینیٹ:الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء  منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

181
raised slogans of disapproval

اسلام آباد:سینیٹ میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے الیکشن ایکٹ2017 ترمیمی بل 2024 سینیٹ میں پیش کیا گیا، جس پر اپوزیشن لیڈر کے علاوہ پی ٹی آئی کے ارکان  نے سخت تنقید کرتے ہوئے مخالفت کی، تاہم سینیٹ میں اکثریتی رائے کے ساتھ بل منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ کو قومی اسمبلی نہ بنائیں۔

سینیٹ سے منظور کیے گئے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کے تحت الیکشن کمیشن ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو بطور ٹربیونل تعینات کرسکے گا، جس کے لیے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 140 میں ترمیم کی گئی ہے۔بل منظوری کے دوران سینیٹ میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی ۔ اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور  ایوان سے واک آؤٹ  کیا۔