آج صبح بھی اسٹاک مارکیٹ کی تیزی برقرار

120

کراچی : حکومتی امور میں قدرے استحکام کے آثار سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی مثبت اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ بجٹ کے بعد کی صورتِ حال میں اب تک بہت کچھ درست ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی مثبت انداز سے کام کر رہی ہے۔

دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ یہ رجحان بدھ کی صبح بھی ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران دکھائی دیا تھا۔ بدھ کو بھی ابتدائی لمحات کے دین دین میں بینچ مارک انڈیکس نے 500 پوائنٹس سے زیادہ کی تیزی دیکھی تھی۔

آج بھی ایسا ہی ہوا۔ ابتدائی لین کے دوران ہی بینچ مارک 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زیادہ اضافہ ہوا۔

سرمایہ کاروں میں بھرپور اعتماد کی بہت سی وجوہ ہیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجٹ تیار کرکے نئے قرضے کی راہ بہت حد تک ہموار کرلی ہے۔ بجٹ کے نتیجے میں جس خرابی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا وہ اب تک رونما نہیں ہوئی۔ حکومت نے چند ایک اعلانات واپس بھی لیے ہیں۔

ٹریڈنگ میں تیزی نے بینچ مارک 100 انڈیکس کو 80 ہزار 800 کی منزل تک پہنچا دیا۔ بیشتر کاروباری اداروں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام نمایاں ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔