پنجاب حکومت کی بیکرز اور اور تندور مالکان کو اشیا کی قیمتیں سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت

141
led the country

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بیکرز اور اور تندور مالکان کو آٹے سے  بنی اشیا کی قیمتیں سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ  آٹے کی قیمت میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے، سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی انتظامیہ صفائی مہم کے جذبے سے کام کرے، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے، فوڈ اتھارٹی، اربن یونٹ اور پولیس مقامی انتظامیہ کی معاونت سے کام کریں۔