امریکی شخص سڑک پر چلتی گاڑیوں کا نمبر یاد کرنے سے 50 ہزار ڈالر جیت گیا

229

واشنگٹن: امریکا میں ایک شخص سڑک پر چلتی گاڑیوں کا نمبر یاد کرنے کی عادت کی وجہ سے 50 ہزار ڈالر جیت گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک شخص کو سڑکوں پر دوڑتی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس دیکھنے اور ان پر درج نمبرز یاد کرنے کی عادت نے خطیر رقم کی لاٹری کا فاتح بنا ڈالا۔

ہیٹس وِل  نامی شہر سے تعلق رکھنے والے امریکی شہری نے لاٹری کے منتظمین کو تفصیل میں بتایا کہ وہ اکثر سڑکوں پر چلتی ہوئی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کو غور سے دیکھتے ہیں اور ان پر لکھے نمبرز کو دہراتے یا یاد کرتے ہیں۔ جس کے بعد وہ ان نمبروں کے استعمال سے پک 5 ڈرائنگ نام کی لاٹری کھیلنے لگے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک روز وہ معمول کے مطابق گاڑی کی نمبر پلیٹ پر درج ہندسے یاد کیے ہوئے تھے اور اتفاق سے ان کی لاٹری میں وہی یاد کیے ہوئے 5 ہندسے 2-0-5-3-3 کام آ گئے، جس کے نتیجے میں وہ 50 ہزار ڈالر کی لاٹری جیتنے میں کامیاب ہو گئے جس نے ان کی زندگی کو یکسر بدل دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے دیکھا کہ ان کے یاد کیے ہوئے ایک ایک کرکے پانچوں نمبر لاٹری کے نمبرز سے مل گئے تو خوشی سے وہ پاگل ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ حیرانی کی بات یہ بھی ہے کہ 2023ء  میں بھی 2-0-5-3 کے ہندسوں  کی تکنیک سے وہ پانچ ہزار ڈالر کا انعام جیتے تھے۔