زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 49 کروڑ ڈالر سے زائد اضافہ

121
dollars from IMF

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد سرکاری ذخائر کی کل مالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔

ہفتہ وار اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 18 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر کی مالیت 14 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔