ڈالر مہنگا ہونے کی صورت میں بجلی  کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا، وفاقی وزیر توانائی

120

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری  نے  ملک میں مہنگی بجلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس کا بوجھ 6 ماہ کے لیے صارفین پر دو  سے نو فیصد تک آئے گا، اگر ڈالر مہنگا نہیں ہوا تو اگلے برس جنوری میں بجلی کچھ فیصد سستی ہوگی۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ  بلوچستان کو 10 ہزار میگاواٹ بجلی دینے کو تیار ہیں، بلوچستان میں بجلی کے سالانہ نقصانات 600 ارب روپے ہیں، حکومت نے 450 ارب روپے کا نقصان برداشت کیا، ایک کروڑ 68 لاکھ کنزیومرز کا خیال کر رہے ہیں، انڈسٹری سے 150 ارب روپے کا بوجھ کم کیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کردیا گیا ہے، کنزیومرز اوسط 35 روپے فی یونٹ دے رہے ہیں، اعتراف کرتا ہوں بجلی کی قیمت زیادہ ہے، اگلے ڈیڑھ سال تک اصلاحات کرکے بجلی کی قیمت کم کرسکیں گے۔